حیدرآباد۔2مئی(اعتماد نیوز)بہار کے روحتاس ضلع کے ایک سرکاری اسکول میں آج مڈ ڈے میل کھانے کے بعد 40طلبا کی صحت متاثر ہوگئی جنہیں فوری دواخانہ منتقل کر دیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق طلبا کا کہنا ہے
کہ کھانے میں چھپکلی گرنے پر آلودہ ہوگیا۔ جبکہ طلبا کی طبی جانچ کے بعد طلبا کی صحت بحال ہے۔ سرکاری انتظامیہ کی جانب سے اس کھانے کو فارنسک لیب روانہ کر دیا گیا۔ اور پولیس کی جانب سے کیس درج کیا گیا۔